20 دسمبر تک ریلوے کو اپنے قدموں پر کھڑا کردیں گے,کرایے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا:شیخ رشید

Aug 26, 2018 | 15:38

ویب ڈیسک

و فاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپنی ریل کو دوسرے ملکوں کی طرح بنائیں گے، 20 دسمبر تک ریلوے کو اپنے قدموں پر کھڑا کردیں گے۔ کرایے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، ریلوے ہیڈ آفس میں ہفتے کی کوئی چھٹی نہیں ہے، شام 6 بجے تک کام کریں گے اور ریلوے کے آفیسرایک گھنٹامزیدکام کریں گے۔وزیرریلوے شیخ رشید نے لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ120 دن کا ٹارگٹ ہے، ریلوے کواپنے پیروں پرکھڑا کریں گے۔ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال ہی خسارہ کم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق غریبوں کوحقوق دیں گے، ریلوے ملازمین کیلئے رہائشی پلازے تعمیرکریں گے،ہفتہ میں ایک دن لاہور میں رہوں گا، آج میرادوسرادن ہے،کراچی،سکھر،پشاور اورکوئٹہ جائوں گا اوروہاں ریلوے اسٹیشنزکے مسائل دورکروں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے بہت وسیع ہے،اس میں مسائل بھی بہت زیادہ ہیں، ملک کے اہم ریلوے اسٹیشنزپرایلیویٹرلگائیں گے، ریل کے کرائے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،آن لائن ٹکٹوں کی سہولتیں بڑھائیں گے،خلاف ضابطہ ترقیوں کافیصلہ واپس لیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ فریٹ ہمارا ٹارگٹ ہے، ریلوے کے کرایے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، ریلوے کوایران اورترکی کی طرف لیکرجائیں گے، 20 دسمبر تک ریلوے کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے، انھوں نے کہا کہ پہلے روز سے میرا موٹو آرام حرام ہے، 5 کے بجائے شام 6 بجے تک کام کریں گے، ریلوے ہیڈ آفس میں ہفتے کی چھٹی نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھرمیں ریلوے کی ٹریک لگانے کی اپنی فیکٹریاں اورلوکوموٹیوہیں، ملک بھرمیں ریلوے کی زمین سے تجاوزات توڑدیں گے، ہمیں ایک قوم کا مقروض نہیں ہوناچاہیے، سی پیک منصوبے کیلئے سٹینڈرڈ گیج کی طرف جانا چاہیے۔

مزیدخبریں