تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان اور ن لیگ کے راجہ ظفرالحق کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا، سینیٹ سیکریٹریٹ نے تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پاکستان کے ایوان بالا، سینیٹ میں بھی تبدیلی آ گئی اور رہنما تحریک انصاف شبلی فراز قائد ایوان بن گئے۔ پیپلز پارٹی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم ہو گئی ہے ان کی جگہ ن لیگ کے راجہ ظفرالحق قائد حزب اختلاف بن گئے ہیں، اس عہدے پر پہلے سینیٹر شیریں رحمن فائز تھیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے تقرریوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38