گوجر خان میں تیز رفتار کار پل سے ٹکرانے پر 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں ماں ، باپ اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بدقسمت خاندان کا سربراہ عمران اپنی بیوی عصمت اور چھ بیٹیوں کے ساتھ تلہ گنگ سے کھاریاں جا رہا تھا کہ دولتانہ کے قریب کار بے قابو ہو کر پل سے ٹکرا گئی، ٹکر اتنی زور دار تھی کہ عمران ، اس کی بیوی اور دو بیٹیاں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثے میں 3بیٹیاں زخمی بھی ہوئیں جن میں ماریہ، جویریہ، عائشہ شامل ہیں، حادثے کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122 کو دی گئی جس نے جائے حادثہ پہنچ کر میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا کام شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجر خان ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ نے حکام کو زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024