مٹھی: تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا اور 24 گھنٹوں میں مزید 5 بچے دم توڑ گئے۔سول اسپتال مٹھی میں5 نومولود زندگی ہار گئے جن میں رانو مل،ارباب علی،غلام نبی،روشن علی اور رمیش کمار کا نومولود شامل ہیں۔رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد31ہوگئی۔تھرپارکر کے دیگر اسپتالوں سے تمام بچوں کو اکثر سول اسپتال مٹھی منتقل کیا جاتا ہے جہاں ضلع بھر سے بچے لائے جانے اور رش کے باعث بہتر دیکھ بھال بھی نہیں ہو پارہی۔دیہی علاقوں کے اسپتالوں میں ادویہ کی بھی شدید قلت ہے۔تھر میں غذائی قلت پر کروڑوں روپے کا سرکاری پروجیکٹ پی پی ایچ آئی اور ہینڈز کے پاس چل رہا ہے مگر اس کے بھی خاطر خواہ نتائج نظر نہیں آرہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38