وہاڑی: اہلخانہ کو سوار کرانے کیلئے آنے والا ٹرین تلے کچلا گیا

Aug 26, 2018

وہاڑی (نامہ نگار) شہرکے معروف ہومیوپیتھک ڈاکٹر ذوالفقارگل ٹرین کی زد میں آکرجاں بحق ہوگئے مرحوم کی فیملی شادی میں شرکت کیلئے پاکپتن جارہی تھی ڈاکٹر ذوالفقارگل فیملی ٹرین میں سوارکرکے اترنے لگے توٹرین چل پڑی پاؤں پھسلنے سے ٹرین کے نیچے جاگرے۔ واقعات کے مطابق شہر کے معروف ڈاکٹر غلام فریدگل کے بیٹے ڈاکٹر ذوالفقارگل اپنی فیملی کوفریدایکسپریس پرسوارکرانے ریلوے اسٹیشن آئے تھے ڈاکٹر ذوالفقارگل اپنی فیملی کوٹرین میں سوارکرانے کے بعد ٹرین سے اترنے لگے توٹرین چل پڑی پاؤں پھسلنے سے ریلوے پٹڑی پرجاگرے جس کے نتیجہ میں وہ فریدایکسپریس کے نیچے آکر موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ان کی فیملی کوجیسے ہی ڈاکٹر ذوالفقارگل کے جاں بحق ہونے کاپتہ چلاتوریلوے سٹیشن پرکہرام مچ گیا۔

شہری کچلا گیا

مزیدخبریں