نوجوان کا قتل‘ پولیس ملزموں پر مہربان‘ ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں قتل ہونے والے شجاع آباد کے رہائشی 15 سالہ وقاص کے ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل وقاص کو تنویر گھر سے بلا کر لے گیا جس کی اگلے دن نہر سے لاش برآمد ہوئی پولیس نے ملزم تنویر کو گرفتار کیا مگر اس کے والد اسلم اور اکبر سے رشوت وصولی کرکے ان سے سازباز کرلی ہے اس موقع پر مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور آر پی او و سی پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاجی مظاہرہ