,بے نظیر کیس‘ ملزمان کے بیانات پڑھنے کا سلسلہ شروع ہوگیا
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے سابق وزےر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ملزمان کے بیانات پڑھنے کے بعد سماعت آج 26اگست تک ملتوی کردی ہے، سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل میں سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد سمیت گرفتار ملزمان شیر زمان وغیرہ بھی حاضر تھے۔جبکہ وکلا صفائی بھی موجود تھے، پراسکیوٹر عدالت میں 68گواہان کے دفعہ 161کے بیانات پڑھ کر سنا چکے ہیں اب ملزمان کے دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ بیانات پڑھ کر سنانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے گزشتہ روز بھی پراسکیوٹر ایف آئی اے خواجہ امتیاز نے بیانات پڑھ کر سنائے آج وہ مزیدملزمان کے بیان پڑھ کر سنائیں گے،سابق وزےر اعظم بے نظےر بھٹو کو لےا قت باغ جلسہ سے واپسی پر فائرنگ اور خود کش حملے مےں قتل کر دےا گےا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی پولےس نے درج کر رکھا ہے۔