امریکہ کا مزید 4 ملکوں کے شہریوں کیلئے ویزے بند کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ نے مزید 4 ملکوں کے شہریوں کیلئے ویزے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ویزا پابندی کی زد میں آنے والے ملکوں میں کمبوڈیا، اریٹیریا، گنی اور سیرالیون شامل ہیں۔ یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے بیان میں کہا گیا چار ملکوں کےلئے امریکی ویزوں پر تاحکمِ ثانی پابندی لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔کیونکہ وہ امریکی حکومت سے تعاون نہیں کررہے۔ویزا پابندی کی زد میں آنے والے ملکوں میں کمبوڈیا، اریٹیریا، گنی اور سیرالیون شامل ہیں جن کے بارے میں یو ایس ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے ماضی میں جب بھی ان ممالک کے شہریوں کو (امریکی قوانین کی خلاف ورزی کے باعث) امریکہ سے بے دخل کیا گیا تو انہوں نے اپنے شہریوں کو واپس قبول کرنے سے انکار کیا۔ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کو ان ملکوں پر ویزا پابندیوں کی باضابطہ درخواست بھجوائی جاچکی ہے۔ جلد ہی نیا حکم نامہ جاری کردیا جائے گا۔ ویزا پابندیوں کا اصل مقصد ان ممالک پر دبا¶ ڈالنا ہے کہ وہ امریکہ سے بے دخل کئے گئے اپنے شہریوں کو واپس قبول کریں اور اپنے مقامی قوانین کے مطابق ان پر مقدمات بھی چلائیں۔