ترکی میں مزید 928 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا
انقرہ (اے ایف پی) ترکی میں گزشتہ روز مزید 928 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔ فتح اللہ گولن سے تعلق کے الزام میں جولائی 2016ءسے لیکر اب تک ایک لاکھ 40 ہزار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ جبکہ 50 ہزار سے زائد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترک حکام نے 57 ملازمین کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔