روس: بس بحیرہ اسود میں جا گری، 14 مزدور ہلاک
ماسکو (آن لائن) جنوبی روس میںکم ازکم 14افراداس وقت ہلاک ہوگئے جب تعمیراتی مزدوروں کولے جانے والی ایک بس بحیرہ اسودمیں گرگئی۔ بس تمان بندرگاہ میں تمان نفٹی گاز آئل کمپنی کیلئے ایک تعمیر ہونے والی ایک عمارت سے لوگوں کوان کی شفٹ پرلے جارہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔