خیبر پی کے میں لوگ ڈینگی سے مررہے ہیں، عمران سکھر میں بانسری بجا رہے ہیں: ناصرحسین، شاہ محمود روحانیت کے نام پر لوگوں کو غلام بنا رہے ہیں: مولا بخش چانڈیو
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے عمران کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ خیبر پی کے میں لوگ ڈینگی سے مر رہے ہیں اور عمران سکھر میں بانسری بجا رہے ہیں۔ ملتان سے لائے مزدور بھی پی ٹی آئی کا جلسہ کامیاب نہ کرسکے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی روحانیت کے نام پر لوگوں کو غلام بنا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے ہمیشہ غلط بیانی سے خود کو سیاست میں زندہ رکھنے کی کوشش کی۔ شیخ رشید کی سیاسی زندگی میں صرف ٹاک شوز میں بے بنیاد پیشگوئیاں کرنا رہ گیا ہے۔