دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز کا نوز وہیل بند نہ ہو سکا‘ بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) دبئی سے اسلام آباد کیلئے ٹیک آف کرنے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر PK-212 کا نوز وہیل بند نہ ہو سکا جس پر طیارے کے کپتان نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ٹی آر کو اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔کہ وہ پرواز کو ہنگامی صورتحال میں اسلام آباد لا رہے ہیں۔ طیارے میں 162 مسافر سوار ہیں۔ طیارے کی محفوظ لینڈنگ کیلئے انتظامات کر لئے جائیں۔ اس اطلاع کے بعد بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ فائربریگیڈ‘ ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز الرٹ کر دی گئیں۔ رن وے کو خالی کرا لیا گیا۔ جیسے ہی یہ پرواز اسلام آباد پہنچی کنٹرول ٹاور نے دس منٹ کے بعد طیارے کو لینڈ کی اجازت دی۔