شام کے شہر الرقہ میں داعش نے لڑائی کے دوران 34 فوجیوں کو ہلاک کر دیا
بیروت، واشنگٹن (اے ایف پی+ آن لائن) شام کے شہر الرقہ میں داعش نے لڑائی کے دوران 34 فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ شامی آبزرویٹری کے مطابق داعش نے حکومتی فورسز کو مدان سے 30 کلومیٹر پیچھے دھکیل دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ داعش کے شام کے شہر رقہ میں تقریباً 20 ہزار شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے جن کی زندگیاں سخت خطرے میں ہیں اور انہیں وہاں سے نکالنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ شام کی سرکاری فورسز کی جانب سے بھاری توپ خانے کیبمباری اور امریکی قیادت کے فضائی حملوں سے بڑے پیمانے پر عام شہری ہلاک ہو رہے ہیں۔