لاہور ٹرک دھماکے سے متاثر ہونیوالی فیکٹری کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق
لاہور (نامہ نگار) لوئر مال کے علاقے میں7اگست کو ٹرک مےں دھماکے سے متاثر ہونے والی پینٹ کے ڈبے بنانے والی فیکٹری کی چھت گزشتہ روز زمےن بوس ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر دو نوجوان مزدور ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہےں۔ تفصیلات کے مطابق آ¶ٹ فال روڈ پر7اگست کو ٹرک مےں دھماکے سے متاثرہ عمارتوں مےں پینٹ کے ٹےن کے ڈبے بنانے والی فیکٹری بھی شامل تھی جس کی مرمت کا کام جاری تھا، مگر اس کے باوجود فےکٹری ملازمےن کا ٹےن کے ڈبے بنانے کاکام جاری تھا۔گزشتہ روز فےکٹری کی اےک منزلہ کی چھت اچانک نیچے گر گئی۔ جس کے نتیجے میںفیکٹری میں کام کرنے والے 4مزدور اس کے ملبے کے نیچے دب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے دو مزدوروں 16 سالہ فلک شیر اور 14 سالہ حمزہ کی نعشیں جبکہ عامر اور لےاقت کو زخمی حالت میں باہر نکالا۔ پولےس نے زخمےوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال اور نعشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔