سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ شائعکیوں نہیں کی گئی: ہائیکورٹ پنجاب حکومت سے جواب طلب
لاہور (صباح نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ شائع نہ کرنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ شائع نہ کرنے پر سانحہ کے متاثرین نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جس کی سماعت جمعہ کو جسٹس مظاہر علی نقوی نے کی۔عدالت نے درخواست گزاروں کے م¶قف پر کہا بتایا جائے سانحے کی رپورٹ شائع کیوں نہیں کی جا رہی۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے 12 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری بھی کئی بار رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرچکے ہیں جب کہ سانحہ ماڈل ٹا¶ن پر انہوں نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا بھی دیا تھا۔