;;دہشتگردی ختم کرنے میں صرف پاک فوج کا کردار ہے: طاہرالقادری
مانچسٹر+لاہور (عارف چودھری+خصوصی نامہ نگار) ہم کبھی بھی 62-63 کو ختم نہیں کرنے دیں گے۔ ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمہ میں صرف فوج کا کردار ہے۔ سول حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کو جو جواب آرمی چیف نے دیا ہم اس کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ یہ باتیں چیئرمین منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے مانچسٹر میں منہاج کالج کے افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ نمائندہ نوائے وقت کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں عید پاکستان میں مناﺅں گا۔ جب تک شہیدوں کو انصاف نہیں ملتا میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ لاہور ہائیکورٹ نے رپورٹ کے لیے حکومت پنجاب کو 12 ستمبر کو بلایا ہے۔ گو کہ لیٹ ہے پھر بھی ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے۔ نواز شریف کے خلاف پہلی دفعہ فیصلہ آیا ہے
۔ طاہرالقادری