بحریہ فاﺅنڈیشن کے تحت سانحہ لیاقت آباد کے ورثاءمیں امدادی چیک تقسیم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسانیت کی خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے جو کام حکومتوںاور حکومتی اداروں کو کرنا چاہیے وہ کام بحریہ فاﺅنڈیشن کراچی انجام دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان ضلع وسطی کے مرکزی آفس کے سبززار میں منعقدہ سانحہ لیاقت آباد کے ورثاءمیں امدادی چیک کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا عبدالوسیم نے کہا کہ اسکے علاوہ بحریہ فاﺅنڈیشن کی جانب سے انگنت دستر خوان بھی سجائے جارہے ہیں جسکا کسی کو علم نہیں ۔ستم یہ کہ دورے حاضر میں ہم عصبیت کے شکار ہو گئے جو کام بحیثیت حکمران کرنا چاہئیے وہ کام سماجیات کا مد نظر رکھتے ہوئے بحریہ فاو¿نڈیشن کے روح رواں ملک ریاض حسین نے عملی کردار ادا کر تے ہوئے آج ہم سب کو شرمندہ تعبیر کر دیا اگر یہ ہی سانحہ لیاقت آباد کے علاوہ پنجاب میں ہوتا تو وہاں وزیر اعظم پاکستان سمیت تمام اسٹیبلشمنٹ کے لوگ کھڑے نظر آتے لیکن شہر قائد کے لیاقت آباد میں 19جولائی کو رونما ہونے والا دل سوز حادثے میں نہ تو کوئی وفاقی اور نہ ہی صوبائی حکومتوں نے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھا اورنہ ہی زخمیوں کے علاج کی ذمہ داری نبھائی اس موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رابطہ کمیٹی کے اراکین اور ضلعی کمیٹی کے ذمہ داران ،ارکان صوبائی اسمبلی، یونین کمیٹیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین بھی موجود تھے اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ضلع وسطی کے انچارج ارشد شاہ نے کہا کہ بحریہ فاﺅنڈیشن کے سی ای او ملک ریاض حسین مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں اسی لئے وہ انسانی ہمدردی کے جذبات سے کراچی کو دیکھ رہے ہیں وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ شہر کراچی میں جمہوریت کا راگ الاپ نے والے گزشتہ دس سالوں سے جمہوریت کے نام پر کراچی پر قابض ہیں اور کراچی کے لوگوں کی امداد سماجی ادارے کر رہے ہیں رکن صوبائی اسمبلی محفوظ یار خان نے کہا کہ یہ میرا محلہ ہے یہاں کے لوگوں نے مجھے منتخب کر کے اپنی ترجمانی کے لئے جس ایوان میں بھیجا وہاں انکی داد رسی نہ کرسکا ،بحریہ فاﺅنڈیشن کے جنرل مینیجر کمانڈر ذوالفقار نے کہا کہ بحریہ فاﺅنڈیشن نے نہ ماضی میں کراچی پر کوئی احسان کیا اور نہ ہی آج بحریہ فاﺅنڈیشن کے صاحبزادہ ملک علی ریاض کی ہدایت پر ہم نے ان تنگ گلیوں میں جب ریسکیو کے کام کا آغاز کیا تو ٹو پیس میںملبوس ضلعی چیئرمین ریحان ہاشمی سمیت میئر کراچی کو بھی فٹ پاتھ پر بیٹھا پایا بحریہ فاﺅنڈیشن کی ٹیم کراچی کے درد رکھنے والوں کے ساتھ ہم قدم ہیں اس موقع پربلدیہ عالیہ وسطی کے ضلعی چیئرمین محمد ریحان ہاشمی نے کہا کہ بحریہ فاﺅنڈیشن نے سانحہ لیاقت آباد کے غم زدہ خاندان کی داد رسی کر کے حکومت وقت کو سوچنے کا موقع دے دیا۔