جے یو آئی (س) نے ایم کیوایم کو آل پا رٹیز کا نفرنس میں شرکت کی دعوت دیدی
کراچی ( خصوصی رپو رٹر )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں جمعیت علمائے (س) کے ایک وفد نے پیر لیاقت علی شاہ کی سربراہی میں دورہ کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی ۔وفد میں حافظ احمد علی علامہ مصطفی فاروقی اور حماد اللہ مدنی شامل تھے ۔ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالقادر خانزادہ ،عارف خان ایڈووکیٹ ،محمد ابوبکر شریک تھے ۔جمیت علمائے اسلام (س)کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ایم کیو ایم پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام(س)کی جانب سے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے ۔