نارنگ منڈی: نامعلوم افراد ریلوے ٹریک سے فش پلیٹ لے گئے‘ راہگیروں کی اطلاع پر لاثانی ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی
نارنگ منڈی (نامہ نگار) لاہور سے براستہ نارووال سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس راہگیروں کی بروقت اطلاع پر خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے ٹریک کو مضبوط بنانے کیلئے لگائی گئی فش پلیٹ کو اکھاڑ دیا اور ٹریک کے جوڑ سے فش پلیٹ کو نکال دیا۔ راہگیروں نے صورتحال دیکھ کر ریلوے انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر لاثانی ایکسپریس کو رعیہ خاص کے قریب روک کر ٹریک کو درست کیا گیا۔ بعدازاں ٹرین نارووال کو روانہ ہوئی۔ یہ تخریب کاری تھی‘ یا نشیﺅں کی واردات۔ ریلوے پولیس مصروف تفتیش ہے۔
فش پلیٹ/ غائب