حید ر آباد پو لیس مظالم ، پانی کی قلت ، جبری برطرفیو ں کیخلا ف مظاہرے
حید ر آباد ( نما ئندہ نوائے وقت )حید ر آباد پر یس کلب کے سا منے جمعہ کے روز متعد د افراد نے پو لیس کے ظلم ، پینے کے پانی کی عدم فراہمی ، اور مہران یو نیو رسٹی سے جبری بر طرفیو ں کے خلاف مظاہرے کئے گئے ہٹڑی کے مکینو ں نے پو لیس تشدد سے زخمی نو جو ان کو ایمبو لینس میں ڈال کر حیدر آباد پر یس کلب کے سامنے احتجا ج کیا اس مو قع پر سیما ، جنت ، اور رضیہ نے کہا کہ ایس ایچ او ہٹڑی امداد لا شاری نے با اثر وڈیروں کے ایماءپر ان بے گنا ہ نو جوان علی گل پر وحشیا نہ تشدد کر کے اس کی ٹا نگیں تو ڑ دی ہیں ۔جا مشورو کے چاوڑاگو ٹھ کے مکینو ں نے پینے کے پانی کے بحران، بر ساتی پانی کی عدم نکا سی اور تر قیاتی کا م مکمل نہ کرائے جا نے کے خلاف احتجاج کیا ۔ نعمت چانڈیو ، ایا زتونیو محمد رمضا ن چانڈیو شریک تھے۔مہران انجینئر نگ یو نیو رسٹی جا مشورو سے ملازمین کی بر طرفی کے خلاف مظاہر ے میں شفقت کندھر نے کہا کہ یو نیو رسٹی انتظامیہ کی کر پشن کے خلاف آواز بلند کرنے پر دھمکیا ں دی جارہی ہیں ۔