جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نادرا کا ویئر ہاﺅس ڈائریکٹر فارغ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نادرا کے ویئر ہاﺅس ڈائریکٹر کو فارغ کر دیا گیا۔ نادرا ڈائریکٹر قابوس عزیز کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی۔ نادرا کے ڈائریکٹر کو دو آپشن دیئے گئے۔ وہ ازخود نوکری چھوڑ دیں ورنہ ایف آئی اے میں کیس درج ہو گا۔ قابوس عزیز نے ازخود نوکری چھوڑنے کا آپشن استعمال کیا۔ ڈائریکٹر ایچ آر نادرا نے فراغت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ قابوس عزیز کو گریجویٹی کی مد میں 43 لاکھ 80 ہزار روپے بھی ادا کیے جائیں گے۔