لاہور ہائیکورٹ: نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے جائیداد منجمد کرنے کی درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور انکی جائیداد اور اکاﺅنٹس منجمد کرنے کے لئے دائر درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں بیرسٹر محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیکر انکے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔خدشہ ہے کہ نواز شریف گرفتاری کے خوف سے بیرون ملک فرار ہو جائیں گے لہذا عدالت انکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ نواز شریف فیملی کی جائیداد منجمد کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے جس پر عدالت نے درخواستوں کی یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
درخواستیں یکجا