نواز شریف کے حلقہ کے عوام محرومیوں سے دوچار ہیں: ضیاالدین انصاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی حلقہ این اے 120کے نامزد امیدوار ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مادیت پرستی میں مبتلا حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ جس کی وجہ سے حلقہ این اے 120 سمیت ملک بھر میں سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کے تعمیرو ترقی کے بلند و بانگ دعووں کے باوجود خصوصاََ حلقہ این اے 120کی عوام محرومیوں سے دوچار ہیں ۔