پاکستان آگہی پروگرام: سکولوں کے طلبہ، اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر)سٹی ڈسٹرکٹ بوائز ہائی سکول‘ گوالمنڈی کے طلباو اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سمسانی روڈ کی طالبات اور اساتذہ¿ کرام نے اےوانِ قائداعظم جوہر ٹاﺅن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول‘ اُردو بازار‘ تعمےر نو ہائی سکول‘ نظام آباد ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پرائمری سکول‘ صفانوالہ چوک‘ مزنگ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘اےوانِ قائداعظم اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد451تھی۔