حج عظمت توحید، حرمت رسول کے پاسداروں کا اجتماع ہے: میاں جمیل
لاہور (خصوصی رپورٹر) حج عظمت وحید و حرمت رسول کے پاسداروں کا اجتماع ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حج کے موقع پر عظمت توحید اور اطاعت مصطفی کا بہترین اظہار ہوتا ہے۔ ایک اللہ کو ماننے والے نبی آخرالزمان کے پیروکار پوری دنیا سے جمع ہوتے ہیں اور ایک اللہ کی الوہیت کا اقرار کرتے ہوئے لبیک اللھم لبیک کی آوازیں بلند کرتے ہیں۔