دفاع وطن کیلئے علماء پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں: زاہد محمود قاسمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ علماء وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ،پاکستان کو امریکی غلامی سے نکل کر آقا مدنی ؐ کی غلامی آنا ہوگا۔پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی پر جمعہ کے اجتماعات میں شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا۔ امریکی صدر کی طرف سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہیں ۔