سینئر نائب صدر اخبار فروش یونین محمد یاسین بابرکی قل خوانی
لاہور (پ ر) اخبار فروش یونین لاہور کے سینئر نائب صدر محمد یاسین بابر عدالت کے بعد انتقال کرگئے تھے ان کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل کا انعقاد بعد نماز جمعہ جامع مسجد انوار مدینہ جی بلاک نشاط کالونی میں ہوا۔ جس میں اخبار فروشوں اور ایجنٹ حضرات کے علاوہ بڑی تعداد میں صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ آل پاکستان اخبارو فروش فیڈریشن کے صدر چوہدری نذیر احمد نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ہم ایک مخلص ساتھی سے محروم ہوگئے۔ ادارہ نواز وقت گروپ نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے پسماندہ گان سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی ہے اور ایک پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم انتہائی اچھے اور ذہین انسان تھے اور انہوں نے اخبار فروشوں کی فلاح و بہبود کے لئے بہت کام کیا۔