عیدتعطیلات میں ریلوے کرایوں پر رعایت مذاق ہے: غلام محمد سیالوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس عمل علماء اہلسنت پاکستان کے مرکزی سربراہ اورپنجاب قرآن بورڈ کے چیئر مین مولانا غلام محمد سیالوی نے عید کے موقع پر مورخہ2,3,4ستمبر کو بذریعہ ٹرین سفر کرنے والوں کو پاکستان ریلوے کی جانب سے 25 فیصد کرایہ کی رعایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان تاریخوں کو لوگ اپنے اپنے گھروں میں عید مناتے ہیں نہ کہ سفر کرتے ہیں۔ لہٰذا ان تاریخوںکو رعایت کا اعلان کرناان کے ساتھ مذاق ہے۔