کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دینگے: مفتی انتخاب نوری
لاہور (پ ر) اعلیٰ پنجاب کے کوآرڈی نیٹر برائے بین المذاہب ہم آہنگی مفتی انتخاب احمد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے ڈو مور مطالبے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امریکی امداد کی ضرورت نہیں بلکہ برابری کی بنیاد پر باہمی احترام چاہتے ہیں۔ کسی کو میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف دیکھنے نہیں دیں گے۔