15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلانے والا گرفتار
لاہور(نامہ نگار)نولکھا پولیس نے رےسکےو15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتارکر لےا ہے۔ برانڈتھ روڈ کا دکاندار فیاض پی ایس او پمپ پر گیا 100 کا پیٹرول ڈلوایا۔ پمپ والوں نے پیسے مانگے تو اس نے جھگڑا شروع کر دیا اور پیسے نہ دینے پر ڈرامہ کیا اور موٹر سائیکل وہیں چھوڑ کر 15 پر جھوٹی کال کر دی کہ ملزمان میری موٹر سائیکل اور 5 لاکھ کی رقم لے کر فرار ہو گے ہیں۔ دوران تفتیش پولیس کی پوچھ گچھ اورسی سی ٹی وی کےمرہ فوٹیج نے ملزم فیاض کا سارا راز فاش کر دیاہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔