ڈپٹی کمشنر کا نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
لاہور(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے شہر میں ہونے والی بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لا رنس روڈ،لکشمی چوک،مال روڈ اور دیگر علا قوں کا دورہ کیا۔انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر نکا سی آب کے کا موں کا جائزہ لیا اور سٹاف کی حا ضری کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر اے سی(رائیونڈ)علی اکبر بھنڈر نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت ہمدرد چوک پر واقع گورمے فوڈ فیکٹری کا دورہ کیا۔ ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔