ملکی سلامتی، خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: علامہ ساجد نقوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ ملک کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، وطن پر کوئی کڑا وقت آیا تو پوری قوم متحد ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، قوم کے متحد ہونے کا بھی یہ سنہری موقع ہے۔ وزیر خارجہ کا بیان نامکمل ہے، دوٹوک الفاظ میں باور کرایا جائے کہ ملکی خود مختاری، سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ عالمی برادری پر واضح ہونا چاہئے کہ پاکستان میں تربیت گاہیں موجود نہیںاور نہ ہی پاکستان کسی کی سرپرستی کرتا ہے ۔ امریکی صدر کی نئی افغان پالیسی پاکستان پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ، ہزاروں جانیں دہشت گردی کی جنگ میں قربان ہوئیں۔