ٹرمپ کی دھمکی پر قوم کا متفقہ رد عمل خوش آئند ہے: عاکف سعید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکی پر قوم کا متفقہ ردعمل خوش آئند ہے۔ ٹرمپ کی تقریر فرعونیت کا اظہار تھا لیکن افغان طالبان کو چونکہ اللہ کی مدد حاصل ہے اِس لیے وہ امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے میں کامیاب ہوں گے۔ ان شاء اللہ، حقیقت یہ ہے کہ ہمیں بھی امریکہ کے آگے ڈٹ جانے کے لیے اللہ کی مدد درکار ہے امریکہ کے خلاف چین اور روس کی مدد بھی صرف اُسی صورت میں کارگر ہو سکتی ہے جب ہم صحیح معنوں میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر مستحکم کریں گے۔