علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بی ایڈ پروگرام فائنل کے نتائج کا اعلان
اسلام آباد(نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2016ءمیں پیش کئے گئے بی ایڈ پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات ¾ سہیل نذیر رانا کے مطابق بی اے پروگرام کے نتائج کا اعلان جلد کردیا جائے گا جبکہ میٹرک ایف اے پی ٹی سی اے ٹی ٹی سی سی ٹی اور پی ایچ ڈی )کیمسٹری( ایم فل )کیمسٹری(ایم فل )تاریخ( ایم فل )ریاضی( ایم ایس سی )شماریات( ایم ایس سی )کیمسٹری(اور ایم ایس سی )ریاضی( پروگرامز کے نتائج کا اعلان مقررہ شیڈول سے پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔ اب تک آﺅٹ کئے جانے والے تمام پروگراموں کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کر دئیے گئے ہیں اور تمام امیدواروں کو ان کے دئیے گئے پتوں پر ڈاک کے ذریعہ بھی رزلٹ کارڈز ارسال کئے جارہے ہیں۔داخلوں کی تاریخ میں وقت کی کمی کے باعث ¾ وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے احکامات پرسمسٹر خزاں 2016ءمیں تعلیمی پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کے پروویژنل سرٹیفیکیٹس ویب سائٹwww.aiou.edu.pkپر فراہم کردئیے ہیں۔ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈڈ سرٹیفیکیٹ اگلے پروگرام میں داخلے کے لئے قابل قبول ہوں گے۔نئے سمسٹر کے داخلوں کی آخری تاریخ 5۔ستمبر مقرر کی گئی ہے۔