کینیڈا کے ادارے کا این جی اوز میں کام کرنےوالی خواتین کیلئے ٹریننگ فیلوشپ کا اعلان
اسلام آباد(نامہ نگار)کینیڈا میں موجود بین الاقوامی شہرت یافتہ تحقیقی ادارے نے این جی اوز میں کام کرنے والی خواتین کے لیے، سات ہفتے کی مکمل اسپانسرڈ ٹریننگ فیلوشپ کا اعلان کیا ہے، ٹریننگ فیلوشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ سات ستمبر 2017 ہے۔اس فیلوشپ کے لیےپاکستانی خواتین امیدوار بھی درخواست دینے کی اہل ہیں۔وہ خواتین جو خواتین کی معاشی ترقی، خوراک کی فراہمی، تعلیم اور صحت کی سہولتوں تک رسائی، نظم و نسق، سیاسی عمل میں خواتین کی شمولیت اور بچیوں اور عورتوں کے حقوق کے لیے کام کررہی ہیں تو وہ اس فیلوشپ کے لیے درخواست دینے کی اہل ہیں۔منتخب فیلوز کوانٹرنیشنل ریٹرن ائیر ٹکٹ، مفت ٹریننگ، کتابیں، ویزا فیس، کینیڈا میں رہائش، کھانا، ٹرانسپورٹ، انشورنس اور گزارہ الانس دیا جائے گا۔آخری تاریخ سات ستمبر 2017 ہے۔مزید معلومات کے لیے http://www.pcdcpk.orgپر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔