تھانہ آبپارہ کی حدود سے لاپتہ ہونے والے بچوں کا سراغ لگالیا گیا
اسلام آباد (اے پی پی) تھانہ آبپارہ کی حدود سے لاپتہ ہونے والے بچوں کا سراغ لگالیا گیا ہے ۔ایس پی سٹی زبیر شیخ نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں بچے لاھور اپنی نانی کے پاس پہنچ گئے ہیں، بچوں کے والدین کو اطلاع کردی گئی ہے کہ بچے خیریت سے ہیں ،دانش اعجاز اور مزمل حیات گزشتہ روز تھانہ آبپارہ کی حدود سے لاپتہ ہوئے تھے ، تھانہ آبپارہ پولیس نے دونوں بچوں کی گمشدگی کی رپٹ درج کی تھی۔