بہبود آبادی کے نئے منصوبوں کا اجراءکیا گیا ہے‘ جواد احمد قریشی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ کے تحت بہبودآبادی کے نئے منصوبوں کا اجراع کیا گیا ۔سی ای او پی پی آئی ایف جواد احمد قریشی نے بتایا کہ نئے دور کے تقاضوں کے تحت جدت پسند ہونے کے علاوہ یہ منصوبے سماجی حقائق مد نظر رکھتے ہوئے شروع کئے گئے ہیں تاکہ کم وقت اور وسائل میںزیادہ سے زیادہ لوگوں تک سہولیات پہنچائیں جائیں گی ۔ اس سلسلے میںمقامی ہوٹل میں ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے جسکا مقصدلوگوں کوفنڈکے مقاصدسے آگاہی دینا اور نئے دور میں بہبودآبادی کے لئے نئے طرز کے منصوبوں کی ضرورت پر زور دینا ہے ۔ بڑھتی ہوئی آبادی بین الاقوامی سطح پر بطوراہم ترقیاتی مسئلہ سمجھی جاتی ہے۔ حال میں لندن میں ایک سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے پنجاب کے عزم کااعادہ کیا. ۔ اور فنڈ کے قیام کو بین الاقوامی وعدوں کے حصول کی طرف ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ممبر صوبائی اسمبلی جناب مخدوم ہاشم جوان بخت، ممبر پلاننگ این ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر شبانہ حیدر، سربراہ سرپ ڈاکٹر علی چیمہ، سربراہ پاپولیشن کونسل ڈاکٹر زیبا ستار، نمائندہ بل اور میلنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن ڈاکٹر یاسمین کے علاوہ اس شعبے میں کام کرنے والی ممتاز این جی اوز، آئی این جی اوز کے نمائندگان نے مشاورتی اجلاس میںشرکت کی۔