بلیو ایریا کے تاجروں کے مسائل ایوان تک پہنچائیںگے،اعجاز الحق
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)تاجر اسلامی طرز فکر وشعائر اپنا کر کامیابی کی معراج پا سکتے ہیں۔ وراثت میں ملے اسلامی منشور کوتاجروںودیگر شراکت داروں کی معاونت سے عملی جامہ پہنائیں گے۔ مسائل کے بھنور میں پھنسی تاجربرادری کے حل کے لئے ان کی آواز حکومت کے ایوانوں اورارباب اختیار تک پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ضیاء(PML-Z)کے چیئرمین محمد اعجاز الحق نے آل ٹریڈرزویلفیر ایسوسی ایشن بلیو ایریا کے مرکزی دفترکا دورہ کے دوران کیااورالیکشن میں تاریخی فتح پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیموں کا مسائل کے اجاگر کرنے میں کردار مسمم ہے۔ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ایم اکرم فرید نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ضیائ(PML-Z) اسلامی معاشی اقدار کے احیاءکے لئے سنجیدہ ہے۔