وفاقی وزیر احسن اقبال بن کر رقم بٹورنے والا گرفتار
اسلام آباد ( وقائع نگار) خود کو وفاقی وزیر احسن اقبال ظاہر کرنے والے شخص کو اےف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملزم کے خلاف ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے درخواست دائر کر رکھی تھی۔متاثرہ شخص نے پولیس کو شکایت کی اور بتایا کہ ملزم نے خود کو احسن اقبال ظاہر کےا اور سی پیک میں کام دلوانے کا جھانسہ دے کر اس سے رقم بٹورلی ہے۔ ایف آئی اے نے سائبر کرائم کے قانون کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو افراد علی احمد بھٹی اور سہیل بیگ شامل ہیں۔جبکہ گرفتار ملزمان سے رقم بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ملزمان انٹرنیٹ پر فراڈ کرنے سمیت سی پیک کے نام پر بھی فراڈ کرنے میں ملوث تھے۔