سوشل موبلائزیشن کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کا پروگرام
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سوشل موبلائزیشن کے ذریعے خواتین کی بااختیاری کے موضوع پر آج بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کاانعقاد کیا گیا جس کا مقصد مقامی سطح پر سوشل موبلائز یشن کا ایک پائیدار ڈھانچہ قائم کرتے ہوئے بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کو بااختیاربنانا اور خواتین رہنماﺅں کے ذریعے بی آئی ایس پی اور اس کی مستحقین کے مابین رابطہ قائم کرنا تھا۔ اجلاس کی صدرارت چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن نے کی اور ڈپٹی کنڑی ڈائریکٹر ورلڈ فود پروگرام Steve Gluningچیف آپریٹنگ آفیسر آر ایس پی این Khaleel Tetlay، الف اعلان سے علینہ خان اور این آر ایس پی، آر ایس پی این ، یو این ویمن، پاپولیشن کونسل، عورت فاﺅنڈیشن، بیداری، ایم ایم پی، ایسڈ سرواﺅور فاﺅنڈیشن، پی او ڈی اے کے نمائدنگا ن او ر بی آئی ایس پی اہلکاروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اپنے استقبالیہ کلمات میں ، وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن نے کہا کہ 5.4ملین غریب خواتین کی دیکھ بھال کرنے والے پروگرام ،بی آئی ایس پی کو ملک میں خواتین کی بااختیاری کے حوالے سے مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ بی آئی ایس پی خواتین کو سماجی، سیاسی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک خاموش انقلاب کا آغاز کرچکا ہے اور بی آئی ایس پی بینیفشری کمیٹی(BBCs)کے پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی مستحقین میں اہم مسائل کی آگاہی کو اجاگر کررہا ہے۔ اس بااختیاری کے اقدام کے ذریعے، بی آئی ایس پی اپنی مستحقین کو بچوں کی تعلیم، خواتین کے حقوق، غذائیت ، ماں اور بچے کی صحت، صفائی ستھرائی، بنیادی حساب کتاب، کاروبار کے موضوعات پر متحرک کرتے ہوئے آگاہی فراہم کررہا ہے تاکہ وہ بااختیار ہوں اور بہتر فیصلے کرسکیں۔ڈائریکٹر وسیلہ تعلیم نوید اکبر نے سامعین کو BBCsکے بی آئی ایس پی کے بااختیاری کے اقدام پر تفصیلی بریفنگ دی۔