پنجاب کالجز میں انٹر میڈیٹ کی کلاسز کا آغاز 6 ستمبر 2017 سے ہو گا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ملک بھر کے پنجاب کالجز میں انٹر میڈیٹ کی کلاسز کا آغاز 6 ستمبر 2017 سے ہو رہا ہے۔پنجاب کالجز کی انتظامیہ نئے آنے والے طالب علموں کو خوش آمدید کہتی ہے ۔اور امید کرتی ہے کہ نئے آنے والے طلباءو طالبات معیاری تعلیمی ماحول میں اپنی محنت ، لگن اور بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے لئے کامیاب اور تابناک مستقبل کی بنیاد رکھیں گے ۔ طالب علموں کو تاکید ہے کہ وہ پریشانی سے بچنے کے لئے اپنے داخلہ پراسس کوپہلی فرصت میں مکمل کرلیں۔