وسیم اکرم اور شعیب اخترکا انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا خیرمقدم
اسلام آباد(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اورفاسٹ بولرشعیب اخترنے پاکستان میں ورلڈ الیون کی آمد اورانٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا خیرمقدم کیا ہے۔جمعہ کو سابق فاسٹ بولروسیم اکرم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے یہ تاریخی دن ہے، بہت بڑے بڑے نام پاکستان آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کا سہرا پی سی بی اوراس کے چیئرمین کوجاتا ہے۔روالپنڈی ایکسپریس شعیب اخترنے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کوخوش آئند قراردیا۔انہوں نے کہا کہ غیرملکی کرکٹرزاس لئے پاکستان آرہے ہیں کیونکہ وہ یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ مستقبل کی کرکٹ کیلئے پاکستان میں کھیلنا کتنا اہم ہے۔شعیب اخترنے امید ظاہرکی کہ انٹرنیشنل کرکٹرزکہیں گے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔