زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 20 ارب ڈالر ہوگئے
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائردوبارہ20ارب ڈالر کی سطح سے تجاوزکر گئے ہیں۔گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 10کروڑ45لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر دوبارہ20ارب ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 18اگست کو اختتام پذیر ہو نے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائرکے مجموعی ذخائر 19ارب94کروڑ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 20 ارب4کروڑ ڈالر کی سطح پرآگئے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر6کروڑ46لاکھ ڈالراضافے سے 14 ارب 37 کروڑ 51لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 99 لاکھ ڈالراضافے سے 5 ارب 67 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ۔