تنظیموں کی ترقی کا انحصار ان کے اسٹیک ہولڈرز پر ہوتا ہے‘گورنر سندھ
کراچی (نیوز رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ تنظیموں کی ترقی کا انحصار ان کے اسٹیک ہولڈرز پر ہوتا ہے اور اس لئے یہ ضروری ہے کہ وہ انہیں مکمل اور جامع رپورٹ فراہم کریں۔ آرگنائزیشنز کی جانب سے موثر اور شفاف بزنس رپورٹنگ ‘ انہیں اندرون و بیرون اسٹیک ہولڈرز بشمول صارفین‘ ملازمین شیئر ہولڈرز وغیرہ کے ساتھ ایک ربط میں لاتی ہے جس سے ان کی ترقی میں اضافہ ہوتا ہے۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس آف پاکستان کے تحت بیسٹ کارپوریٹ اینڈ سٹیبلٹی رپورٹ 2016 ءکی ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کاروبار کو منظم اور اسے ترقی کی شاہراہ پر لانے کیلئے