پسماندہ علاقوں میں خواتین آجرین کیلئے فنانس وکریڈٹ اسکیم متعارف
کراچی ( کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے پسماندہ علاقوں میں خاتون آجرین کے لیے ری فنانس اور کریڈٹ گارنٹی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کوئٹہ میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں پسماندہ علاقوں میں خاتون آجرین کے لیے ری فنانس اور کریڈٹ گارنٹی اسکیم متعارف کرا دی۔ تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستان بھر میں پائیدار اور شمولیت پر مبنی معاشی ترقی کے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک مثبت اقدام ہے جس کا مقصد پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں خواتین کی جانب سے چلائی جانے والی چھوٹی انٹرپرائزز کو فنڈز کی فراہمی میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔