بینک الفلاح کے نام کنزیومر چوائس میں دو ایوارڈ ز
کراچی(کامرس رپورٹر)صارفین کی اولین ترجیح کی اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کرتے ہوئے ، ملک کے صف اول کے بینکاری ادارے ، بینک الفلاح نے کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ بارہویں سالانہ کنزیومر چوائس ایوارڈز میں اپنی جدید کارڈ سروس کی بدولت شاندار پذیرائی حاصل کی ہے۔ بینک الفلاح نے دو کیٹیگریز ’بیسٹ کریڈٹ اینڈ ڈیبٹ کارڈز پروپوزیشن‘ اور اپنے الٹرا کیش بیک کارڈ کے لیے ’ بیسٹ پراڈکٹ ان کیٹیگری آف انوویشن‘ میں ایوارڈ جیت لیے۔ایوارڈ ز کی تقریب گورنر ہاو¿س سندھ میں منعقد ہوئی ۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی۔