;; ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں
کراچی/ حیدرآباد/ سکھر(نیوز رپورٹر/ نامہ نگاران) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف مختلف جماعتوں کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھرمیں مظاہرے کئے گئے اور ریلیاںنکالی گئیں نماز جمعہ کے اجتماعات میں امریکی صدر کی ہرزہ سرائی بھرپو رمذمت کرتے ہوئے اس دھمکی کو پاکستانی عوام کی توہین کو قرار دیا گیا مظاہرے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، نواب شاہ، سکھر ، خیرپور، شکارپور سمیت مختلف اضلاع میں کئے گئے ۔دفاع پاکستان کونسل کے تحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی و سیاسی رہنمائوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں ہے۔ امریکا دھوکے کا الزام لگانے سے قبل اپنا ماضی دیکھ لے، ہر مشکل وقت میں پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا۔ ٹرمپ کی دھمکیوں پر حکومت پاکستان کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت تھی، امریکا کے ساتھ تعلقات نچلی سطح پر لائے جائیں۔ ہم چین کی دوستی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دنیا کو بھی جان لینا چاہیے کہ دہشت گردی کون پھیلا رہا ہے۔ یورپ سمیت دنیا بھر میں امریکی گماشتے دنیا کے امن کو دائو پر لگائے ہوئے ہیں۔ افغانستان میں بھارت کو کردار دینے سے امریکا اپنی شکست فتح میں بدل نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت علمائے اسلام (س) کے سیکرٹری جنرل حافظ احمد علی، جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل قاضی احمد نورانی،جے یو پی کے رہنما عبدالحلیم غوری، جماعۃ الدعوۃ کراچی کے رہنما عبدالعظیم، ملی مسلم لیگ کراچی کے رہنما حافظ محمد امجد، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان، متحدہ علماء محاذ کے چیئرمین عبدالخالق فریدی، مرکزی جمعیت اہلحدیث العالمی کے رہنما امیر عبداللہ فاروقی، ہزارہ قومی محاذ کے رہنما مرتضی رحمانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکا کی دہشت گردی کے خلاف اور پاکستان و افواج پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان پر دھوکے کا الزام لگانے سے قبل اپنا ماضی دیکھ لے، ہر موقع پر امریکا نے پاکستان کو دھوکہ دیا ہے۔ ٹرمپ دنیا کو ریسلنگ کا اکھاڑہ نہ سمجھے، یہ دنیا ہے یہاں پر جیت و ہار پہلے سے طے ہے۔ اگر امریکا پاکستان کے مقابلے پر آیا تو بدترین شکست سے دوچار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکیوں پر حکومت پاکستان کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت تھی۔جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خود اس کے عوام صدر ماننے پر تیار نہیں ہے۔ امریکا کبھی بھی پاکستان کا اچھا دوست ثابت نہیں ہوا، سانحہ مشرقی پاکستان کے موقع پر بھیجا جانے والا ان کا چھٹا بحری بیڑہ تاحال نہیں پہنچا۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سیکرٹری جنرل حافظ احمد علی نے کہا کہ ہم امریکا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم کو شکست دینا آسان نہیں ہے، یہ وہ قوم ہے جس نے ماضی میں بڑی طاقتوں کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل قاضی احمد نورانی نے کہا کہ پاکستان کو دھمکانے کی امریکی کوشش ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ جماعۃ الدعوۃ کراچی کے رہنما عبدالعظیم نے کہا کہ مسلمانوں کی محافظ ریاست سے ٹکرانے والوں کا انجام فرعون جیسا ہوگا۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں طاقت کا استعمال کیا تو بند گلی مقدر بن جائیگی ، پاکستان کی قربانیوں کو فراموش کرنیوالوں کو اب قربانی دینا ہوگا ،دھونس دھمکیوں میں آنے والے نہیں امریکا نے غلطی کی تو اسکا جواب بھگتنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیاسی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر امریکہ کی جانب سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی اور سوئلین حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کیخلاف ملک بھر میں ،،یوم مردہ بادامریکہ،، منایا گیا،چاروں صوبوںسمیت سندھ بھر میں ،کراچی ،ٹھٹھہ ،سجاول ،دوڑو،حیدر آباد ،شہداد پور ،عمر کوٹ نواب شاہ ،قاضی احمد س،کنب ،سکھر خیرپور ،رانی پور ،شکارپور بدین ماتلی ،خیرپور ناتھن شاہ ،سمیت مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں،نماز جمعہ کے اجتماعات میں امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے اس دھمکی کو پاکستانی عوام کی توہین قرار دیا گیا،مظاہرے میں مرد خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء امریکہ مردہ باد اور امریکہ کا جو یار ہے وہ قوم کا غدار ہے کہ نعرے لگاتے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے رہے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے،علامہ احمد اقبال ،علاممہ مقصود علی ڈومکی ،مولانا نشان حیدر مولانا نقی ،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی و دیگر نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، پوری دنیا اس بات سے واقف ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی استعماری طاقتوں کو دنیا بھر میں بدترین شکست کا سامنا ہے ،ہم امریکہ کو ہرگز یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ اپنی شکست کا ملبہ پاکستان پرڈالے۔پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو دھمکی دیکر پوری پا کستانی قوم کو دفاع وطن کیلئے متحد کردیا ہے وہ امریکی دھمکی کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دینے کے حوالے سے پی اے سی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے صدارتی خطاب کررہے تھے ۔ امریکہ پاکستان کو تر نوالہ سمجھنے کی غلطی نہ کرے ورنہ اسکا انجام ماضی کے روس سے زیادہ بُرا ہوگا۔ یہ بات جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے جامع مسجد رحمانیہ لیاقت آباد میں پاکستان کو امریکہ کی دھمکیوں کے خلاف یوم احتجاج کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر علامہ بشیر القادری، مفتی رفیع الرحمن نورانی، علامہ عبدالغفار اویسی، شکیل قاسمی، صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی، محمود عسکری اور دیگر نے بھی احتجاجی اجتماعات سے خطاب کیا ۔جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ اسلام کا مکمل ضابطہ عقیدہ ختم نبو ت کے بغیر نا مکمل ہے ۔ قادیانی گروہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے سر گرم عمل ہے جس کاتدارک انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے میمن مسجد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی نصاب میں ختم نبو ت سے متعلق مضامین شامل کئے جائیں ۔ سکھرسے بیورو رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں، الزام تراشیوں اور مخالفانہ بیانات کے خلاف جمعہ کو ’’یوم مذمت امریکہ‘‘ منایا گیا، نماز جمعہ کے اجتماعات میں علمائے کرام اور مذہبی رہنمائوں علامہ حافظ مقصود احمد سکھیرا، علامہ حافظ محمد مستقیم قادری، علامہ محمد افضل مصطفائی، حافظ اقبال انصاری، حافظ عبدالحفیظ، مولانا غلام محمد بلوچ، مولانا عثمان افضل، مولانا اللہ ورایو، مولانا نصیر احمد اور دیگر نے امریکی پالیسیوں اور دھمکیوں کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کروائیں، نماز جمعہ کے بعد مختلف مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کر کے امریکی عزائم کی مذمت کی گئی، علمائے کرام اور مذہبی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی اسلام اور پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آچکی ہے، امریکہ کے وائیٹ کے بلیک فیصلے پاکستانی قوم نے مسترد کردیئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات پر پورا ملک سراپا احتجاج بنا ہوا ہے مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کی جانب سے یوم مردہ باد امریکہ ریلی نکالی کی گئی جس کی قیادت علامہ گل حسن مرتضوی ، علامہ عرفان جعفر او ردیگرنے کی رہنمائوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے 40 سال قبل امریکہ کو شیطان بزرگ قرار دیا تھا جو آج ڈونلڈ ٹرمپ کی صورت میں سامنے ہے۔ دنیا پر ظلم اور جبر مسلط کرنے والا امریکہ اپنی کھوکھلی طاقت کے بل پر پاکستان اور پاک فوج پرالزامات عائد کررہا ہے۔
مظاہرے/ ریلیاں
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امریکی صدر کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں، امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے،پاکستان میں بھارت کی مداخلت پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے خلاف امریکی بھارتی سازش ہے،پاکستانی قوم ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو پاکستان کے خلاف اعلان جنگ سمجھتی ہے، ملک بھر میں دفاع پاکستان کانفرنسیں، سیمینار اور اجتماعات کیے جائیں گے، یہ بات پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں وفاق المساجد سے متصل ہزاروں مساجد میں اجتماعات سے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین مولانا محمد ایوب صفدر (گوجرانوالہ)، علامہ عبد الحق مجاہد (ملتان)، مولانا اسد اللہ فاروق (لاہور)، مولانا اسعد زکریا (کراچی)، مولانا محمد ادریس قاسمی (فیصل آباد)، مولانا نعمان حاشر، مولانا عبدالحمید صابری، مولانا محمد اشفاق پتافی(اسلام آباد )، مولانا انوار الحق مجاہد، شبیر یوسف گجر (ملتان)، مولانا اسید الرحمن، مولانا عبد الحکیم اطہر،قاری زبیر زاہد، مولانا اسلام الدین، قاری محمد اسلم قادری (لاہور)، مولانا حسان احمد حسینی (ڈسکہ)، مولانا محمد خورشیدنعمانی (بہاولنگر)، مولانا فہیم الحسن فاروقی (شیخوپورہ)، مولانا عاصم شاد، مولانا عبد الوحید فاروقی (ناروال)، مولانا ابوبکر حمزہ (چکوال)، مولانا حبیب الرحمن عابد، مولانا طیب گورمانی (فیصل آباد)، مفتی عمر فاروق (خانیوال)، مولانا عبدالغفار شاہ حجازی (لودھراں)، مولانا تنویر احمدحاصل پوری (بہاولپور)، مولانا محمد احمد مکی (مظفر گڑھ)، مولانا محمد اصغر کھوسہ (ڈیرہ غازی خان )، مولانا سعد اللہ شفیق، مولانا احمد ندیم (رحیم یار خان )، مولانا عبد المجید پتافی، مولانا اعظم فاروقی، مولانا حسین احمد درخواستی (کراچی) اور دیگر نے ملک کے مختلف شہروں میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
یو م مذمت