کابل امام بارگاہ میں خودکش حملہ، فائرنگ، 20 سے زائد افراد ہلاک، 30 زخمی
کابل(صباح نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیںجبکہ 5 گھنٹے کے آپریشن کے بعد تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے افغان میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملہ آور نے پہلے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد مسلح افراد مسجد کے اندر گھس گئے اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد مارے گئے افغان میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے 20 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے کے وقت مسجد کے اندر نمازی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کر شدت پسندوں کے خلاف 5 گھنٹے تک آپریشن کیا جس کے بعد تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی جنہوں نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی تھی حملہ آورگارڈز کو ہلاک کرکے مسجد میں داخل ہوئے۔ادھر افغان صدر اشرف غنی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افغانستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا جب کہ انہوں نے علمائے کرام سے ان پرتشدد حملوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل بھی کی۔
کابل /مسجدحملہ