پاک فوج نے وزیرستان میں سویٹ ہوم کیلئے عمارت مختص کر دی
اسلام آباد( سٹا ف ر پو ر ٹر) پاک فوج اور پاکستا ن سویٹ ہوم کے باہمی تعاون سےشمالی وزیرستان میں یتیم اور بے سہارہ بچوں کے لئے مل کر کام کرنے کے سلسلے کے حوالے سے سرپرست ا علی پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان اور ان کی ٹیم نے گزشتہ روز شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا اس موقع پہ میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات جی او سی ، بریگیڈئر شہریار بٹ اور کرنل عامر نے ان کا استقبال کیازمرد خان نے مہمانوں کے ہمراہ تمام علاقے اور آس پاس کے گاﺅں کا بھی دورہ کیاوہاں موجودبچوں کے لئے سویٹ ہوم بنانے کے ابتدائی کام کابھی جائزہ لیا میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات نے کہا کہ سویٹ ہوم کے پاکستان بھر میں موجود تمام سنٹرز بچوں کی پرورش بہترین انداز میں کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاک آرمی نے پاکستان سویٹ ہوم کے با ہمی اشتر اک سے شما لی وزیرستان میں موجود دہشت گردی، سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ بچوں کے لئے سویٹ ہوم بنا نے کا کام شر و ع کر دےا ہے اس کے لئے ایک بڑی عمار ت بھی مختص کر دی گئی ہے اور اس کو تمام سہولیا ت سے آراستہ کےا جا ر ہا ہے ،زمرد خان نے کہا کہ پا ک آ ر می کے سا تھ مل کر کا م کر نا ان کے لےے بڑا اعز از ہے ،پاکستان آرمی کے جو ان جوکہ ہماری سرحدوں کے محافظ ہےں اور وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں ان کے تعا و ن سے شما لی وز ےر ستا ن مےں بچو ں کی کفا لت اےک سنگ مےل ثا بت ہو گا انہوں کے کہا کہ پاکستان بھر کے یتیم اور بے سہارہ بچوں کی کفالت معاشرے کی زمہ داری ہے یہا ں وزیرستا ن میں دہشت گردی سے جو بچے متاثر ہوئے ہیں ان کے لئے ایک آ ئیڈیل سویٹ ہوم کا سےٹ اپ بنایا جا رہا ہے جس مین ایک سو بچے چنے گئے ہیں۔اور بہت جلد دیگر دہشت گردی سے متاثرہ علاقو ں میں سویٹ ہوم قائم کئے جائیں گے اور یہ بچے بہترین تعلیم اور قابلیت سے وطن دشمن عناصر کو منہ تورڈ جواب دےں گے۔