پی آئی اے نیا کارنامہ ، دبئی سے اسلام آباد کھلے وہیل کیساتھ پرواز
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) دوبئی سے اسلام آباد کےلئے ٹےک آف کرنے والی پی آئی اے کی پروازنمبرPK - 212 کا نوز وہےل بند نہ ہوسکا جس پر طےارے کے کپتان نے بےنظےر بھٹوانٹر نےشنل ائرپورٹ پر اے ٹی آر کو اطلاع دی کہ وہ پرواز کو ہنگامی صورتحال مےں اسلام آباد لا رہے ہےں طےارے مےں 162 مسافر سوار ہےں، طےارے کی محفوظ لےنڈنگ کےلئے انتظامات کر لئے جائےں اس اطلاع کے بعد بےنظےر بھٹو انٹر نےشنل ائرپورٹ پر اےمرجنسی نافذ کردی گئی فائر برےگےڈ ، اےمبو لےنسےںاور دےگر اےمرجنسی سروسز الرٹ کر دی گئےں ائرپورٹ پر دوبئی سے آنے والی پرواز کے مسافروں کے انتظار مےں کھڑے عزےز و اقارب مےں پرےشانی کی لہر دوڑ گئی جو کلمہ طےبہ کا مسلسل ورد کرتے رہے رن وے کو خالی کرا لےا گےا جےسے ہی ےہ پرواز اسلام آباد کی فضاءمےں پہنچی تو کنٹرول ٹاور نے کپتان کو ہدائت کی کہ وہ دس منٹ تک فضاءمےں رہےں جس کے بعد کنٹرول ٹاور نے طےارے کو لےنڈ کرنے کی اجازت دی جمعہ کی شب8 بجکر 54 منٹ پر طےارہ بحاظت لےنڈ کرگےا جس پر ائرپورٹ پر موجود لوگوں اور طےارے مےں سوار مسافروں اور عملے نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کےا ۔